آفتاب شیرپائو کا شہباز شریف کو ٹیلی فون، رہائی پر مبارکباد
اسلام آباد(نا مہ نگار) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے انہیں رہائی پر مبارکباد دی۔ترجمان قومی وطن پارٹی کے مطابق آفتاب احمد خان شیرپا ئونے شہباز شریف کو رہائی پر مبارک دی اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا،شہباز شریف نے ٹیلی فون کال کرنے اور نیک تمنائوں کے اظہار پر آفتاب احمد خان شیرپا ئوکا شکریہ ادا کیا،دونوں رہنماں نے ملک کی مجموعی اور کرونا کی درپیش صورتحال پر تبادلہ خیال کیااور عوام اور ملک کو درپیش مسائل کے حوالے سے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔