• news

شہباز شریف کی رہائی کے بعد پی ڈی ایم کا پہلا اجلاس 29اپریل کو طلب

اسلام آباد(قاضی بلال ؍وقائع نگارخصوصی)شہباز شریف کی رہائی کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پہلا اجلاس انتیس اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے ۔ پی ڈی ایم کے صدرمولانا فضل الرحمان نے اجلاس طلب کیا ہے اور ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی اور اے این پی کو اجلاس میں نہیں بلایا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اجلا س میں سٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ حکومت کے خلاف تحریک چلانے اوردیگر پیپلز پارٹی اور اے این پی کے بارے میں ایک تمام پارٹیوں کی ایک بار پھر رائے لی جائے گی ۔ اجلاس اسلام آباد میں بلایا گیا ہے ۔ اجلاس میں تحریک لبیک کے خلاف کارروائی اور اسمبلی میں قرارداد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ پچھلے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے پی پی اور اے این پی کو ایک اور موقع دیا تھاکہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور اتحاد میں واپس آ جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن