سازشوں کو بے نقاب کرنا چاہتا ہوں،جہانگیر ترین
قطب پور (نامہ نگار)جہانگیر ترین کے خلاف تمام مقدمات غلط بنائے گئے ہیں وہ پارٹی کے قیمتی اثاثہ ہیں انہوں نے پارٹی بنانے اورتحریک انصاف کو اقدار میں لانے کے لیے دن رات کوشش کی ہے اس لیے ان کو انصاف دیا جائے وہ مقدمات کا سامنا کررہے ہیں ہم سب لوگ تحریک انصاف میں ہوتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور بہت جلد عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں جہانگیر کے خلا ف ہونے والی سازشو ں کو بے نقاب کریں گئے اس لیے وزیراعظم پاکستا ن کو جلد اور جلد ہمار ے گروپ کے ساتھ ملاقات کرکے اس ابہام کو دور کرنا چاہیے یہ بات سابق صوبائی وزیر زوار حسین وڑائچ نے جہانگیر خان ترین سے ملاقا ت کے بعد گفتگو کرتے کہی اس موقع پر جہانگیر خان ترین نے کہا کہ ملک بھر سے جس بڑی تعداد میں ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی اور عہداران اور ورکر جس بڑی تعداد میں میرے گھر آکر اظہار ہمدردی کررہے ہیں اس میں کوئی ایسی بات نہیں ہے جس سے یہ ثابت ہو تا ہو کہ جو مجھ پر الزام لگائے جارہے ہیں وہ سچے ہیں میں تو صرف اپنے خلاف ہونے والی سازشو ں کو بے نقاب کرنا چاہتا ہوں اس موقع پر پی ٹی آئی دنیا پور تحصیل کے صدر چوہدری محمد ارشد جاوید پی ٹی آئی اقلیتی ممبر ضلع کونسل جیکب افتاب ،ممبر صوبائی اسمبلی نذیرخان بلوچ،سابق رکن قومی اسمبلی ،غلام قاسم خان ملیزائی نے کہا کہ چند لوگ پی ٹی آئی میں سازشیں کررہے ہیں جس سے نقصان ہورہا ہے اس لیے فوری طور پر قائد عمران خان کو اس کانوٹس لینا چاہیے کیو نکہ یہ لوگ جہانگیر خان ترین کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔