• news

این اے 249: کرونا ‘بلاول کی ہدایت پر پیپلزپارٹی نے آج جلسہ ملتوی کردیا

 کراچی(این این آئی)وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے دانشمندانہ فیصلوں کے باعث آج صورتحال دیگر صوبوں جتنی خراب نہیں ہے۔کراچی سے جاری اہم بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر حلقہ 249 میں ہونے والا جلسہ ملتوی کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ این اے 249 میں جلسے کے التوا کا فیصلہ پی پی پی چیئرمین نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیشِ نظر کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن