• news

کرونا کی بگڑتی صورتحال چاروں صوبوں نے فوج کی مدد مانگ لی

اسلام آباد ‘ لاہور (خصوصی نامہ نگار+ سٹی رپورٹر+ سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار+ وقائع نگار خصوصی)  کرونا کے حوالے سے فوج کی خدمات حاصل کرنے کا نوٹیفکشن جاری کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں  وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے تحت گلگت بلتستان ‘ کشمیر‘ خیبر پی کے ‘ بلوچستان‘ پنجاب اور اسلام آ باد اپنی ضرورت کے مطابق کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے پاک فوج کی خدمات لیں گے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید  کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا اور اہم فیصلہ ہے کیونکہ ہمارے پڑوسی  ملک بھارت ک صورتحال  انتہائی گھمبیر ہے۔ وہاں لاکھوں کی تداد میں روزانہ کرونا میں مبتلا مریض سامنے آ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ اموات اتنی زیادہ ہے کہ شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں جگہ ختم ہو چکی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ایسے عالم میں پاک فوج کے ذمے یہ کام لگایا گیا ہے تاکہ کووڈ 19 کرونا وائرس کے ایس او پیز پر صحیح معنوں میں عمل ہو سکے۔ اس نوٹیفکیشن کو آج جار کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیل ئے وفاق سے صوبے میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج وبا  کو روکنے کیلئے سول انتظامیہ کی مدد کرے۔ پاک فوج  کے ساتھ  رینجرز  کی خدمات بھی لینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان میں جی بی سکاؤٹس  اور ایف سی کی خدمات لی جا سکیں گی۔ خیبر پی کے میں پرنٹیئر  کانسٹیبلری  سول انتظامیہ کی مدد کرے گی۔ وفاقی  وزیر اطلاعات و نشریات  چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی بنیادی ذمہ داری سول انتظامیہ کی ہے‘ فوج کو ایس او پیز پر عملدرآمد میں مدد کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کرونا کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کرونا ایس او پیز کی پابندی کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت  کے صحت سے منسلک محکمے اس ضمن میں  تمام ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ دوسری طرف ملک بھر میں کرونا وبا کے باعث ڈاکٹر سمیت  مزید118افراد جاں بحق ہوگئے، مجموعی تعداد17 ہزار سے تجاوز کرگئی۔5611 مثبت کیسز رپورٹ، مریضوں کی تعداد 795,627 ہوگئی، مثبت کیسز کی شرح 10اعشاریہ ایک سات فیصد ریکارڈ۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے صوبے میں تازہ صورتحال کے بعد  5فیصد مثبت کیسز والے 25 اضلاع میں تمام سکولوں کو تا حکم ثانی بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ان اضلاع میں نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء و طالبات ہفتے میں دو دن بھی سکول نہیں آئیں گے۔ لاہور، بہاول نگر، بہاول پور، بھکر،چکوال، ڈی جی خان ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں پہلی سے12ویں تک تمام کلاسز بند رہیں گی۔ جھنگ، قصور، خانیوال ، خوشاب، لودھراں ، منڈی بہاوالدین، ملتان، اوکاڑہ اور پاکپتن، رحیم یارخان، راولپنڈی ، ساہیوال، سرگودھا، شیخو پورہ، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ بھی متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں،  صوبے کے باقی 11اضلاع میں سکول ایس او پیز کے مطابق کھلے رہیں گے۔خیبر پی کے میں نصیر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے شعبہ نفسیات میں تعینات اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کرونا کا شکار ہوکر  جاں بحق ہوگئے۔ لاہور کے مزید15 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا۔ ان میںاعوان ٹائون، فیز2 پی سی ایس آئی آر سوسائٹی ،گلد شت ٹائون، امیر الدین پارک، پیرا گون ایگزیکٹو کاٹیج، امپریل گارڈن، اے بلاک گرین سٹی، ای بلاک تاج پورہ سکیم، سی بلاک گرین سٹی، ڈی ایچ اے فیز3 ڈبل ایکس بلاک اور فیز5 ایچ بلاک، اسلامپورہ، ساندہ، گارڈن ٹائون ابو بکر بلاک اور ایچ بلاک ماڈل ٹائون کے علاقے شامل ہیں۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پرکارروائیاں کر کے 300 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔  پنجاب کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کو تعینات کردیا گیا ۔ ضلع مردان میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے چین کی 3 نجی کمپنیوں سے ویکسین کی خریداری کا معاہدہ کر لیا۔کین سائنو کی سنگل ڈوز کی 2 کروڑ  خوراکیں جبکہ سائنو ویک ویکسین کی 50  لاکھ ڈوزز خریدی ہیں۔  وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں آکسیجن فراہمی کی صورتحال اطمینان بخش ہے‘ شیڈول آپریشن دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دیئے‘  کیسز کی شرح بیس فیصد ہوگئی۔  28  اموات ہوئیں۔ یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ امید ہے مئی کے آخر تک 50 سال سے زائد عمرکے افراد کو ویکسین لگ جائے گی۔ پی آئی اے کی تینوں پروازیں  چین سے کرونا ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گئیں۔  ویکسین کی 10  لاکھ ڈوز پاکستان لائی گئیں۔ اسلامیہ کالج پشاور کے سابق پرنسپل پروفیسر میاں غفران ال کی جان لے لی۔ پنجاب میں کرونا وائرس کے3056  نئے کیسز سامنے آ گئے جبکہ کیسزکی کل تعداد 288598  ہوگئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان کرونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔ گوجرانوالہ میں  فوجی  دستے پہنچ گئے۔ سیالکوٹ  روڈ پرگشت‘ جناح اسٹیڈیم کے بار تعینات کیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن