• news

کرونا سے نمٹنے میں ناکامی‘ ٹوئٹر نے بھارتی حکومت پر تنقید والی متعدد ٹویٹس ہٹا دیں

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی حکومت نے کرونا وباء سے نمٹنے میں بھارتی حکومت کی بدانتظامی کو تنقید کا نشانہ بنانے والے پیغامات کو ہٹانے کے لیے ٹوئٹر سے رابطہ کر لیا۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق، بھارت حکومت کی درخواست پر ٹوئٹر نے ایسی درجنوں ٹوئٹس کو ہٹا دیا ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک پروجیکٹ کی ڈیٹا بیس سائٹ پر ٹوئٹر نے انکشاف کیا کہ بھارتی حکومت نے ٹوئٹس سینسر کرنے کے ہنگامی احکامات جاری کیے۔ ان میں ارکان اسمبلی اور فلم میکرز سمیت دیگر افراد کی جانب سے کی گئی ایس 21 ٹویٹس کا ذکر کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن