اکنامک کوریڈور مغربی روٹ پر کام جاری ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی
اسلام آباد: (خبرنگار) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور مغربی روٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ہکلہ۔ ڈی آئی خان موٹر وے مکمل ہونے کے قریب ہے اور امکان ہے کہ رواں سال اگست / ستمبر میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ‘‘ہکلہ۔ ڈی آئی خان موٹر وے کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، 86 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔چیئرمین نے بتایا کہ اب مغربی روٹ پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے ، (ڑوب کوئٹہ ، ہوشاب آواران) پر بھی کام شروع ہوچکے ہیں۔