پاکستانی وفد کا دورہ کابل افغان حکام کیساتھ انسداد دہشتگردی اقدامات بڑھانے کا عزم
کابل (نوائے وقت رپورٹ+این این آئی) افغان امن عمل پر بات چیت کیلئے پاکستانی وفد کابل پہنچ گیا۔ پاکستانی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق وفد کی سربراہی کر افغان میڈیا کے مطابق اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں امن و سلامتی کے امور زیر بحث آئیں گے۔ پاکستانی سفیر منصور احمد نے ٹوئٹر پر بھی دورے کی تصدیق کر دی ہے۔پاکستانی وفدنے ایم صادق کی سربراہی میں افغان نمائندہ خصوصی دائود زئی ،قومی سلامتی کے مشیر برائے صدر اشرف غنی حمداللہ و دیگر حکام سے ملاقات کی، دو طرفہ تعلقات،امن مذاکرات ،ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، انسداد دہشتگردی کے اقدامات بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔