• news

باجوڑ: ’’را‘‘ کی ایماء پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام‘ بارودی مواد‘ اسلحہ برآمد

لاہور (نیٹ نیوز) باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گولے، آئی ای ڈیز، بارودی سرنگوں سمیت بھاری اسلحہ برآمد کر کے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ باجوڑکی تحصیل ماموند کے علاقے غاخی میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔ دہشت گردوں نے خفیہ ٹھکانوں میں بارودی مواد چھپا رکھا تھا۔ برآمد شدہ بارودی مواد اور اسلحہ دہشت گردوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایماء پر باجوڑ اور دیگر علاقوں میں تخریب کاری کے لئے استعمال کرنا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن