• news

رمضان کے دوران بڑھ چڑھ کر نیکی کے کاموں میں حصہ لیں:ملک شمس الدین قمر

فیروزوٹواں (نامہ نگار ) مستحق اور غریب لوگوں کو دیا گیا مال اللہ تعالی کے ساتھ تجارت کرنے جیسا عمل ہے اور اللہ کے ساتھ کی گئی تجارت میں کبھی کسی کو نقصان یا گھاٹا نہیں ہوا ان خیالات کا اظہارملک شمس الدین قمر وٹو نے افطار پارٹی میں شریک لوگوں سے کیاان کا مزید کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے ان مقدس دنوں میں بڑھ چڑھ کر نیکی کے کاموں میں حصہ لیں کیونکہ ان دنوں میں نیکیوں کا لوٹ میلہ لگا ہوا ہے ایک روپیہ خرچ کر کے ستر گنا اور ستر گنا خرچ کر کے سات سو گنا نیکیوں کامنافع کمائیں۔ کیونکہ انہی نیکیوں کی وجہ سے کل قیامت والے دن آپ جنت کے حق دار اور مستحق بن سکیں گے 

ای پیپر-دی نیشن