سرائے مغل:زمین کے تنازعہ پر 4افرادکا باپ ، بیٹے پر قاتلانہ حملہ
سرائے مغل(نامہ نگار)گزشتہ روز زمین کے تنازعہ پر نواحی گاوں روڈے میں محمد شعیب کی حویلی مویشیاں میں محمد جاوید،ارسلان اوردو ساتھی گھس آئے اور اندھا دھند فائرنگ کرکے دروازے چھلنی کر دئے اور شعیب اور اسکے بیٹے عدنان کو سیدھی گولیاں ماریں مگر باپ اور بیٹے نے بھاگ کر کمرے میں چھپ کر جانیں بچائیں ۔جب گاوں کے لوگ مضروبان کی مدد کو آگے بڑھے تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے دہشت پھیلادی اور لوگوں نے گھروں میں چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔محمد شعیب کی درخواست پر تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج کر لیا گیااور تفتیش شروع کر دی ۔