حکومت فروغ تعلیم کیلئے اقدامات کر رہی ہے : منظور احمد
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن منظور احمد ملک نے کہا ہے کہ حکومت فروغ تعلیم کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اساتذہ مثالی اور معیاری تعلیم کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں یہ بات انہوں نے گورنمنٹ گرلز خدیجۃ الکبری ہائی سکول شیخوپورہ میں داخلہ مہم کے حوالے سے تحصیل صفدرآباد،مریدکے اور فیروزوالا کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کے سربراہوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے کہی سی ای او ایجوکیشن نے مزید کہا کہ سکولوں کے سربراہ اپنے تعلیمی اداروں کا ماحول ہر لحاظ سے قابل رشک بنائیں تاکہ نئے داخل ہو نیوالے طلبا وطالبات خوشی خوشی سرکاری تعلیمی اداروں کا رخ کریں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری قادربخش نے بھی خطاب کیا۔