حکومتی ٹیم کرونا وبا پر قابو پانے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے: ملک اقبال
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی ملک اقبال نے پنجاب کے عوام سے اپیل کی ہے کہ کروبا وباء کو سنجیدہ لیا جائے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں وزیرا علیٰ پنجاب کی قیادت میں حکومت کی ٹیم کرونا وبا پر قابو پانے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ تمام امور کی خود نگرانی کر رہے ہیں اگلے مرحلہ میں پنجاب بھر میں کرونا آگاہی پمفلٹس تقسیم کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا تاکہ کرونا وباء کی تباہ کاریوں سے بچنے میں مدد مل سکے، حکومت کرونا وائرس کو سائنٹفک انداز میں ٹریٹ کر رہی ہے اور اس کا مستقل خاتمہ چاہتی ہے دیگر ممالک کے برعکس پاکستان میں معاملات حکومت کی گرفت میں رہے ہیں اور اکثریتی عوام کی زندگیاں محفوظ بنائی گئی ہیں۔