نا اہل حکمران کرونا پر قابو پانے کی بجائے پھیلائو کا باعث بن رہے ہیں: شازیہ سہیل
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کی ضلعی جنرل سیکر ٹری و سا بق وفاقی پارلیمانی سیکر ٹری شازیہ سہیل میر نے کہا ہے کہ نا اہل حکمران کورونا پر قابو پانے کی بجائے اس کے پھیلائو کا باعث بن رہے ہیں پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں میں کورونا کے علاج میں انتہائی مئو ثر دوا ’ریمڈ زوئر‘کی فراہمی بند کردینے کا فیصلہ عوام کی زند گیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکر ٹری سپیشل ہیلتھ بیرسٹر نبیل اعوان کی جانب سے مبینہ طور پر مذکورہ انجیکشن کی خریداری کے احکامات انتہائی افسوس ناک اور مجرمانہ ہیں اس قسم کے سنگدلانہ اور عوام دشمن اقدامات سے یہ تاثرمل رہا ہے کہ حکمران جان بوجھ کر مریضوں کو ہلاکت میں ڈالنا چاہتے ہیں۔