گوجرانوالہ:ایس او پیز کی خلاف ورزی‘22دکانیں سیل،20افراد کیخلاف مقد مے
گوجرانوالہ+نوشہرہ ورکاں(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت +نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر کورونا کی تیسری لہر سے بچنے کے لئے ضلع بھر میں کورونا ایس او پیز اور لاک ڈان کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ بتدریج جاری،ضلع گوجرانوالہ میں لاک ڈان اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر642انسپکشنز کے دوران1لاکھ 4ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد،22دوکانیں سیل،20افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیااس کے علاوہخلاف ورزی کرنے والی 14گاڑیوں کے چالان بھی کیے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنرزصدر‘نوشہرہ ورکاں‘کامونکے‘وزیرآباد‘ہیڈ کوارٹر نے کرونا سے بچنے کیلئے ایکشن لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)کامران حسین نے کورونا ایس او پیز کے سلسلہ میں بازاروں،دوکانوں،تعلیمی اداروں اورشاپنگ مالز میں 146کاروائیاں کیں جس کے نتیجے میں خلاف ورزی کرنے والوں کو6ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے اور5دوکانوں کو موقع پر سیل کرتے ہوئے 18مقدمات کا اندراج کروایااسسٹنٹ کمشنر (صدر)ساریہ حیدرنے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کیں اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کوچیک کیا انہوں نے 46چھاپہ مار کاروائیاں کیں جس کے نتیجے میں 20ہزار ر روپے کے جرمانے عائد کیے اور 2ریسٹورانٹس کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کروایا۔اسسٹنٹ کمشنر (نوشہرہ ورکاں)رشد اقبال نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں 37کاروائیاں کیں اورخلاف ورزی پر 1دوکاندار کو موقع پر سیل کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر کامونکی قراالعین ظفر نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 202چھاپہ مار کاروائیاں کیں،جس کے نتیجے میں انہوں نے خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورانٹس کو 40ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے اور12دوکانوں اور ریسٹورانٹس کو موقع پر ہی سیل کر دیااسسٹنٹ کمشنر (وزیرآباد)عامر محمود نے بھی کورونا ایس او پیز اور لاک ڈائون کے سلسلہ میں 21چھاپہ مار کاروائیاں کیں جس کے نتیجے میں انہوں نے خلاف ورزی کرنے والوں کو7ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے اور 4دوکانوں کو موقع پر ہی سیل کر دیااسکے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کوارٹر)شبیر بٹ،سب رجسٹرار رورل را سہیل اختر، سب رجسٹرار اربن نعیم افضل، محکمہ خوراک اور محکمہ تعلیم کی جانب سے بھی 190کاروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 21ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی14گاڑیوں کے چالان بھی کیے گئے۔