جیکب آباد میں خسرے کی وبا کے باعث بچہ جاں بحق
جیکب آباد (اے پی پی) جیکب آباد میں خسرے کی وبا کے باعث ایک اور بچہ جاں بحق ہوگیا۔ جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے محلے بلوچ کالونی میں چار سالہ بچہ محمد علی خسرے کی وبا کے باعث فوت ہوگیا ۔ گزشتہ ایک ماہ میں خسرے کی وبا کے باعث جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 15 ہوگئی۔