• news

 شجاع آباد ہمارا گھر‘حلقے کو کسی قیمت تنہا نہیں چھوڑیں گے: یوسف رضا

شجاع آباد (خبرنگار)سابق وزیر اعظم وسینٹ اپوزیشن لیڈر مخدوم سید یوسف رضاگیلانی سینٹ الیکشن کے بعد ملتان پہنچے سجادہ نشین دربار عالیہ موسیٰ پاک شہید ملتان مخددم سید ابوالحسن گیلانی سے ملاقات کی سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ شجاع آباد ہمارا گھر ہے ہمارے آباوجداد نے یہاں سے الیکشن لڑ ا تھا اور ہم بھی یہاں سے الیکشن لڑتے رہے ہیں ہم کسی قیمت پر حلقے کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ تفصیل کے مطابق کے مطابق سابق وزیر اعظم وسینٹ اپوزیشن لیڈر مخدوم سید یوسف رضا گیلانی سینٹ الیکشن کے بعد ملتان پہنچے اور انہوں نے سجاد نشین دربار عالیہ موسیٰ پاک ملتان مخدوم سید ابوالحسن گیلانی‘ سابق وفاقی وزیر مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی‘سجاد احمدخان‘کارڈیک پروفیسر ہاورن عزیز خان بابر سابق ایم پی ملک غلام عباس راں سے ملاقات میں یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ سینٹ میں ملتان کے عوام کی نمائندگی کے لئے آواز اٹھاوں گا شجاع آباد ہمارا گھر ہے ہمارے آباو اجد نے ادھر سے الیکشن لڑ تھا اور اب تک ہم یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور لڑتے رہیں گے ہم کسی قیمت پر اپنے آبائی حلقے کو تنہا نہیں چھوڑیں یہاں کی عوام کی خدمت کرنا میرا اولین مقصد ہے ہماری سیاست خدمت کی سیاست ہے جوہم مرتے دم تک کرتے رہیں گے سجاد احمدخان سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ میں بہت جلد شجا ع آباد کا دورہ کروں گا۔ انہوں نے فون پر یوسی چیئرمین سکندرآباد افسرخان چاکرانی کی خیریت بھی دریافت کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن