15سبزیاں مہنگی‘ نرخنامہ نظرانداز‘ دکاندار سرعام لوٹ مار کرتے رہے
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور کے مختلف مقامات پر دکانداروں نے پرچون سطح پر عوام کے استحصال کا سلسلہ جاری رکھا۔ انتظامیہ کی گرفت نہ ہونے کی وجہ سے دکانداروں نے اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخنامے کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی۔ گزشتہ روز سرکاری نرخنامے میں15سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، 3کی قیمتوں میں کمی جبکہ 15کی قیمتوں میں استحکام رہا، تاہم دکانداروں نے کسی اتار چڑھائو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مرضی کی قیمتیں وصول کیں۔ سرکاری نرخنامے میں ایک کلو آلو نیا درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 46روپے فی کلو مقرر کی گئی، تاہم دکانداروں نے 55 روپے تک فروخت جاری رکھی۔ پیاز درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 25روپے مقرر کی تھی تاہم دکانداروں نے 40سے 45روپے فی کلو تک فروخت کیا۔ ٹماٹر درجہ دوم36کی بجائے40روپے، لہسن دیسی 105روپے فی کلو کی بجائے140، لہسن چائنہ157روپے کی بجائے200روپے، ادرک چائنہ315روپے کی بجائے400روپے، لیموں دیسی300روپے کی بجائے480، پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی اول فی کلو کی زیادہ سے زیادہ قیمت 175روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم یہ250روپے میں فروخت ہوا، کیلا اول درجن160روپے کی بجائے220روپے، کیلا دوم درجن100روپے کی بجائے140روپے، سٹابری اول135روپے کی بجائے160روپے، کھجور اصیل اول175کی بجائے260روپے، خربوزہ64روپے کی بجائے70روپے، کینو درجن اول86 کی بجائے150روپے، کینو سپیشل درجن280 سے300 روپے، کینو درجن اول 86 کی بجائے 150 روپے‘ تربوز42 روپے کی بجائے 50 روپے، گرما 125کی بجائے 130 فی کلو فروخت کیا گیا۔