کاہنہ سے اغوا کے بعد زیادتی کا شکار ہونے والی بچی فیصل آباد سے بازیاب
کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی 22 روز قبل اغوا کے بعد زیادتی کا شکار ہونے والی 7 سالہ بچی فیصل آباد سے بازیاب کرالی گئی اغوا کار فاروق گرفتار کرلیا۔ کاہنہ کے علاقہ ہلوکی واڑہ ڈوگر سے 7 سالہ بچی (م) گھر کے قریب سے اغوا ہوئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ قیصر عزیز نے بتایا کہ ملزم فاروق بچی کو اغوا کر کے فیصل آباد لے گیا تھا 22 روز مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔