بلاول زرداری نافرمان‘ نااہل ترجمانوں کو تبدیل کریں: حلیم عادل
کراچی (این این آئی) بلاول زرداری کے بیان پر قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول زرداری اپنے نافرمان اور نااہل ترجمانوں کو تبدیل کریں۔ کے پی کے میں ہر خاندان کے پاس دس لاکھ تک کا مفت علاج کرانے کی سہولت موجود ہے۔ سندھ کے لوگوں کے پاس ایمبولنس تک موجود نہیں ہے۔ سندھ کی عوام کو صحت کی سہولیات دینے کی پی پی مخالف ہے۔ سندھ میں آٹے، چینی، دودھ، سبزیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں سے وفاق کا تعلق نہیں۔ منافع خوروں سے10 پرسنٹ پی پی کے بھتہ خور وصول کر رہے ہیں۔ پی پی کے چیئرمین ہمیشہ اپنے کردار کی طرح چھوٹی باتیں کرتے ہیں۔ بلاول وزیراعظم کو چور کہنے کی بجائے اپنے والد کا کردار بھی دیکھ لیں۔ بلاول زرداری مہنگائی پر سب سے پہلے اپنے وزیراعلی کو برطرف کریں۔