• news

کرونا کے پیش نظر سیاسی رہنما کچھ روز کیلئے سیاست بھول جائیں: فردوس عاشق

سیالکوٹ (نامہ نگار) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے احتساب اور انصاف پی ٹی آئی کا نعرہ ہے اس کی آڑ میں وزیر اعظم عمران خان کسی سے زیادتی یا ریلیف نہیں دیں گے۔، کرونا کی وباء بْری طرح پھیل چکی ہے۔ اس سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی لیڈروں کو اپنی سیاست کو چند روز کیلئے بھول کرکے عوام کو بچانے پر اپنی توانائیاں صرف کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرونا ویکسی نیشن سنٹر  سیالکوٹ میں میڈیا کے نمائندگان گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت پنجاب  جن اضلاع میں 5فیصد کورونا کی شرح تھی ان کو اضلاع کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبہ کے25اضلاع جہاں پر کورونا کے مثبت آنے کی شرح 5فیصد ہے ان میں سیالکوٹ بھی شامل ہے تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے باقی 11 اضلاع جن میں 5فیصد سے کم ہے وہاں تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی. اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم نے اضلاع کی لسٹ جاری کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ڈیڑھ ارب روپے سے عوام کیلئے ویکسی نیشن خرید نے جارہی ہے یہ ویکسی نیشن میڈیا, فرنٹ لائن ورکرز اور عوام کیلئے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں قانوگوئی کی سطح پر اراضی ریکارڈ سنٹر بنارہی ہے۔ پٹواریوں کی خالی آسامیوں کو پر کرنے جارہے ہیں اور نادار کے اندر بھی یہ سہولت فراہم کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پٹواری کلچرل سے نجات دلوائیں گے ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری کی چیخیں بلند ہورہی ہیں ان کا کراچی کا دورہ منسوخ ہوا کاش کورونا کا احساس اس وقت بھی ہوتا جب لانگ مارچ کیلئے جلسے جلوس کئے جارہے تھے۔ اس وقت کراچی کی عوام مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کو سمندر میں غرق کرنے کیلئے تیار ہیں۔ سیاست کو بچانے کیلئے گڑھی خدا بخش میں ٹکرے مارنے والی مریم کو اندازہ ہوگیا ہے کہ سندھ میں پی پی کے بیانیہ کو جنازہ نکل چکا ہے جس کو یہ کندھا دینے جارہی ہے۔ ایکس ملز پرائس فکس کرکے چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھر پور کوشش کی جارہی ہے۔حکومت مستحق اور حقدار صارفین کو 65روپے فی کلوگرام رعائتی داموںفراہم کررہی ہے۔ذخیرہ اندوزوں پر گہری نظر ہے۔حکومت منافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کے گلے میں قانون کا شکنجہ تنگ کیا جارہاہے۔بعد ازاں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ویکسی نیشن سنٹر میں شہریوں کو کورونا کی ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا اور بزرگ شہریوں کی اپنی ہاتھ سے ویکسی نیشن کی اور ان کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے موقع پر موجود ڈاکٹرز ، سٹاف اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی کاوشوں اور خدمات کی تعریف کی اور کہاکہ پوری قوم آپ کی خدمات کا اعتراف کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد صحافیوں برادری کیلئے ویکسی نیشن کا اعلان کرینگی اور اپنے ہاتھوں سے صحافیوں کی ویکسی نیشن کرینگی۔

ای پیپر-دی نیشن