• news

دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ کرونا ویکسین لگا دی گئیں،58فیصد امریکہ، بھارت، چین کو ملیں

لندن، واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) دنیا بھر میں کرونا سے بچائو کی ایک ارب سے زائد ویکسین لوگوں کو لگا دی گئی۔ 58 فیصد ویکسی نیشن امریکہ، چین اور بھارت کو دی گئیں۔ سب سے زیادہ 60 فیصد ویکسین اسرائیلی شہریوں کو لگیں۔ 51 فیصد آبادی کے ساتھ یو اے ای کا دوسرا نمبر ہے۔ برطانیہ 49 فیصد شہریوں کو ویکسین لگانے میں کامیاب رہا۔ امریکہ میں 42 فیصد‘ چین میں 41 فیصد شہریوں کو ویکسی نیشن کی گئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن