• news

سیالکوٹ میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ،بھائی،2بھتیجے قتل،2زخمی

سیالکوٹ (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) جائیداد کے تنازعہ پر بھائی نے بھتیجوں سے مل کر فائرنگ کرکے بھائی اور دو بھتیجوں کو قتل اور دو بھتیجوں کو زخمی کر دیا۔ تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ دوبرجی چوک میں جائیداد کے تنازعہ پر سدرہ بدرہ کے رہائشی نواز جٹ نے اپنے بھائی ارشاد کے بیٹوں حمزہ، عمر، ابوبکر اور ایوب کے ساتھ مل کرآتشیں اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے بھائی اصغر اور بھتیجوں اورنگزیب، افضال، وقاص اور فہد کو شدید زخمی کر دیا۔ زخمی اصغر اور اسکے دو بیٹے اورنگزیب اور افضال موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمی وقاص اور فہد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لے کر ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن