امریکی اور نیٹو افغانستان سے انخلاء کی تیاریوں میں مصروف
واشگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ اور نیٹو افغانستان سے فوجی انخلاء کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ افغانستان میں امریکی افواج کمانڈر آسٹن سکاٹ ملر نے تصدیق کی ہے۔ جنرل آسٹن نے کہا ہے کہ تمام افواج افغانستان سے انخلا کی تیاری کر رہی ہیں۔ امریکی بیسں افغان وزارت دفاع کے حوالے کئے جائیں گے۔ افغان تنازعہ کا واحد حل سیاسی راستہ ہے۔