• news

 بقیہ پیپرز لینے کیلئے کیمبرج سے  13ماہ کی شرط پر نظرثانی کرنے  کا کہا ہے،شفقت محمود

اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ اے، او لیول امتحانات کے بقیہ پیپرز لینے کے لئے کیمبرج سے 13ماہ کی شرط پر نظرثانی کا کہا ہے، پرامید ہوں کہ کیمبرج کا جلد مثبت فیصلہ آئے گا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیرتعلیم شفقت محمود نے امتحانات دینے والے طلبا وطالبات کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بچوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے مشکل حالات میں سخت فیصلے کیے، برٹش کونسل انسداد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کیلئے پرعزم ہے، حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کرے گی۔ شفقت محمود کا کہنا ہے کہ جو طلبہ اور ان کے والدین ابھی مطمئن نہیں ہیں وہ اکتوبر، نومبر میں ہونے والے امتحانات شرکت کرسکتے ہیں، اس کے لئے کوئی اضافی اخراجات نہیں لئے جائیں گے، وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ بقیہ پیپرز لینے کے لئے کیمبرج سے 13ماہ کی شرط پر نظرثانی کرنے کا کہا ہے، کیمبرج غیرمعمولی صورتحال کومد نظر رکھے، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کیمبرج کا جلد مثبت فیصلہ آئے گا۔

ای پیپر-دی نیشن