شہدائے فلسطین و کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، رحمان ملک
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ شہدائے فلسطین و کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور انشااللہ وہ اسرائیلی اور بھارتی مظالم سے آزادی کا خواب ضرور حاصل کریں گے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے فلسطین کے مسئلے پر ایک ویبنار میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ویبنار میں دنیا بھر سے مقررین اور سامعین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کی صورتحال کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے جہاں بے گناہ اور نہتے افراد کا بے رحمی سے قتل عام کیا جاتا ہے اور بالترتیب ظالمانہ اسرائیلی اور بھارتی مسلح افواج کے ذریعہ انسانی حقوق کی پامالی کی جاتی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں صہیونی و بھارتی ایک جیسے مظالم ڈھا رہے ہیں ۔ مسلم دنیا اپنے مقصد اور اہداف سے ہٹ رہی ہے ۔ ہماری طاقت جو ایک امت میں تھی اب نہیں رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل کے لئے مسلمانان عالم کو متحد ہونا ہو گا ۔ دنیا کی توجہ مسئلہ فلسطین سے ہٹانے کے لئے مشرق وسطی کو غیر مستحکم رکھا گیا ہے ۔ دنیا جانتی ہے کہ کس طرح عراق، ترکی،لیبیا، شام یمن اور ان تمام مشرقی وسطی کے ممالک کو ایک دوسرے سے برسرپیکار کردیا گیا اور سب سے خطرناک یہ کہ دا عش کو کس نے بنایا اور کیوں بنایا ، داعش میں ابتدائی طورپر شامل ہونے والوں میں فوجی تھے جن سے ملنے کیلئے ایک امریکی سینیٹر آیا اس حوالے سے عالمی میڈیا میں خوب چرچہ ہوا تھا یہ مسلمانوں کیلئے خلاف ایک بہترین انداز میں بنایاگیا خطرناک منصوبہ تھا جو ناکام ہو چکا ۔ انھوں نے کشمیر کی ناز ک صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ستر سال ایک ایسے گرانڈ میں کھیلا جو ہمارا نہیں تھا بھارت نے ہ میں بدنام کرنے کیلئے ہر ممکن طریقہ کار اختیا رکیا اور مغرب نے اس میں اس کا بھرپور ساتھ دیا ۔ ان کاکہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین میں انسانیت سوز مظالم ہو رہے ہیں ۔ جغرافیائی حقائق کو مسخ کیا جا رہا ہے ۔ فلسطین پر صہیونی غاصبانہ تسلط قائم ہے ۔