• news

عمران فاروق کیس‘ برطانوی پولیس گواہ کے موبائل فون کو کیوں ٹیمپر کریگی: ہائیکورٹ 

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بنچ میں زیر سماعت ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں سزا کے خلاف مجرموں کی اپیلوں پردلائل جاری رہے۔ سزا یافتہ مجرم محسن علی کے وکیل نے دلائل مکمل کر لیے۔ معظم علی کے وکیل نے کہاکہ ایسا کوئی ریکارڈ نہیں کہ معظم علی نے محسن علی یا کاشف خان کامران کی مالی معاونت کی ہو، اگر ٹریول ایجنٹ کو ٹکٹ کے پیسے دئیے تو وہ بنکنگ ٹرانزیکشن سے ثابت ہونا چاہیے۔ ایسی کوئی چیز ریکارڈ پر نہیں کہ عمران فاروق کے قتل کا حکم الطاف حسین نے دیا ہو۔ ایسا کوئی بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا گیا کہ الطاف حسین کو عمران فاروق کی لیڈرشپ سے خطرہ تھا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ برطانوی انوسٹی گیٹرز نے عمران فاروق کی ڈائری سے جس پیج کا حوالہ دیا اس پر کیا کہیں گے؟۔ جس برٹش انوسٹی 

ای پیپر-دی نیشن