• news

ڈسکہ ضمنی الیکشن‘ وزیراعظم کو رپورٹ پیش‘ متعدد اقدامات کی سفارش 

اسلام آباد (آئی این پی) ڈسکہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی شکست پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی، وزیراعظم نے سینٹ میں پارلیمانی لیڈر اعجاز چوہدری کو تحقیقات کا حکم دیا تھا جبکہ علی اسجد ملہی اور فردوس عاشق اعوان فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں شامل تھے، سینیٹر اعجاز چوہدری نے7صفحات پر مشتمل رپورٹ وزیراعظم ہائوس کو ارسال کر دی ہے جس میں (ن) لیگ کے غیرقانونی اقدامات اور پارٹی اندرونی معاملات سے آگاہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی کی شکست کے اسباب اور عوامل سے بھی رپورٹ میں آگاہ کیا گیا۔ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں الیکشن میں پیش تمام واقعات کا احاطہ کیا گیا  ہے، الیکشن کمیشن کے کردار اور رویے سے متعلق بھی رپورٹ میں تفصیلی آگاہ کیا گیا ہے، ضمنی الیکشن میں شکست کے تناظر میں متعدد اقدامات کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن