این سی او سی نے عیدالفطر پر 7 چھٹیوں کی سفارش کر دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے عیدالفطر پر 7 چھٹیوں کی سفارش کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے وزارت داخلہ سے سفارش کی ہے کہ 10 سے 16 مئی تک عید کی چھٹیاں دی جائیں۔ وزارت داخلہ چھٹیوں کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کرے گی جس کی منظوری کے بعد ہی وزارت داخلہ سے نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔