• news

آٹا سب سے زیادہ پنجاب میں مہنگا اشیاء خوردونوش کی درآمدات میں60فیصد اضافہ

اسلام آباد، لاہور (نوائے وقت رپورٹ/کامرس رپورٹر/سٹی رپورٹر) ادارہ شماریات کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات میں 9 ماہ کے دوران 60 فیصد اضافہ ہو رہا۔ پاکستان میں جولائی تا مارچ 488 ارب 26 کروڑ کی اشیاء درآمد کیں۔ جولائی تا مارچ 20 ارب 70 کروڑ 40 لاکھ کی چینی درآمد کی گئی۔ مالی سال کے 9 ماہ میں 2 لاکھ 79 ہزار 529 ٹن چینی درآمد کی گئی۔ جولائی تا مارچ 137 ارب 78 کروڑ روپے کی گندم درآمد کی گئی۔ مالی سال کے 9 ماہ میں 36 لاکھ 12 ہزار 638 ٹن گندم درآمد کی گئی۔ ملک میں آٹے کی قیمتوں میں پنجاب نے تینوں صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پنجاب میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1333 روپے تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1333 روپے تک، بلوچستان میں آٹے کے 20کلو کا تھیلا 1270 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ سندھ میں آٹیکے 20 کلو تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 1240روپے اور خیبر پختو نخوامیں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ فیصل آباد میں آٹے کا تھیلا 473 روپے، گوجرانوالہ میں آٹے کا تھیلا 286 روپے تک مہنگا جبکہ سرگودھا میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 160 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔ دوسری جانب  یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی گھی اورآٹے کی طلب میں اضافہ، بعض سٹورز پر آٹا اور چینی ختم ہوگیا۔ شہریوں کو یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی اور گھی کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن