خاردار تار بچھانے پر پاکستانی، افغان فورسز میں کشیدگی: سرحد کئی گھنٹے بند رہی
چمن (آئی این پی) پاک افغان سرحد پر پاکستانی فورسز اور افغانی فورسز کے درمیان سرحد پر خاردار تار بچھانے پر ٹھن گئی۔ باب دوستی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے مکمل بند، کئی گھنٹے بعد فلیگ میٹنگ میں سرحدی فورسز کے درمیان مسئلہ اٹھانے کے بعد پاک افغان سرحد کو واپس آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا۔ مسافروں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق سرحد پر جاری فینسنگ کے کام کے سلسلے میں پاکستانی ایریا گلی لقمان میں جب بارڈر فورسز نے تار بچھانے کا کام جاری رکھا تو افغان فورسز نے اعتراض اٹھایا جس پر دونوں جانب فورسز مورچہ بند ہو گئے۔