• news

اسامہ ستی قتل کیس‘ دہشت گردی دفعات ختم کرنے کیخلاف درخواست پر ہائیکورٹ  نے فریقین سے جواب مانگ لیا 

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس فیاض احمد انجم جدران پر مشتمل ڈویژن بنچ نے طالب علم اسامہ ستی قتل کیس میں دہشتگردی دفعات ختم کرنے کیخلاف درخواست پر فریقین  سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار وکیل نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشتگردی کی دفعات ختم کیں۔ استدعا ہے کہ دہشت گردی کی دفعات بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کا12  اپریل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ یاد رہے کہ پانچ پولیس اہلکاروں پر طالبعلم اسامہ ستی کو گولیوں سے قتل کرنے کا الزام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن