نصاب تعلیم سے اسلامی باب نکالنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے: احمد جمال
سرائے مغل(نامہ نگار) پنجاب حکومت کا نصاب تعلیم سے اسلامی تعلیمات نکالنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے۔ریاست مدینہ کے دعویدار غیر ملکی آقائوں کو خوش کرنے میں لگے ہیں۔نصاب تعلیم آئین اور دین اسلام کی روشنی میں مرتب کیا جائے ورنہ جماعت اسلامی احتجاج کرے گی ۔اسلامی جمعیت طلبا قصور وسطی کے ناظم اسامہ قدیر،جے آئی یوتھ ضلع قصور کے صدر احمد جمال ایڈووکیٹ ،نائب امیر جماعت اسلامی ضلع قصور راجہ رستم ظہیر ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے نصاب تعلیم سے اسلامی تعلیمات نکالنے کا فیصلہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ نصاب تعلیم سے حمد ونعت ، سیرت النبی ، قرآنی آیات، اور احادیث نکالنے کا فیصلہ در حقیقت اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اسلام بیزاروں کی حکومت ہے۔