• news

شہباز شریف کی رہائی سے حکومت خوف میں مبتلا ہے :رائو شہاب الدین 

کاہنہ (نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء  محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو ،ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ ن لیگی صدر میاں شہباز شریف کی رہائی سے حکومت خوف میں مبتلا ہو گئی ہے اورحکومتی وزیر مشیر سب سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔حکمرانوں نے اپنی ہٹ دھرمی اور ناقص پالیسیوں سے ملک کو مسائلوں میں گھیر دیا ہے۔ملک میں ہر طرف افرا تفری کا عالم ہے مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے حکومت صرف اپنی کارکردگی شو کرنے کیلئے وزیروں مشیروں کے قلمدان تبدیل کرنے میں مصروف رہتی ہے مگر کارکردگی صفر رہتی ہے موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی معیشت مسلسل مکمل طور پر گراوٹ کا شکار ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن