• news

حکومت پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر استوار کرکے دم لے گی:فیض الرسول گجر 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فیض الرسول گجر نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی وانتظامی محاذ پر بھرپور کردار ادا کررہی ہے  اور قائد کے پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر استوار کرکے دم لے گی جبکہ افواج پاکستان ملکی دفاع کا فریضہ سرانجام دینے میں ہمیشہ کی طرح کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ہوئے ہے،سیاسی وعسکری قیادت ایک پیج پر ہے اور اپنی ذمہ داریاں مثالی انداز میں سرانجام دے رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن