کرونا ایس اپیز پر عملدرآمدکیلئے پاک فوج کی تعیناتی سے بہتری آئیگی:چوہدری سلیم بریار
لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد سلیم بریار نے ملک میںکرونا کے بڑھتے مرض پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے کرونا ایس او پیز پر عملد درآمدکیلئے ملک بھر میں دفعہ 144کے نفاذ اور سندھ کے سوا تمام صوبوں میں فوج کی تعیناتی کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا موذی مرض ہے عوام ایس او پیز پر عمل پیرا ہو کر اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی بچائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے فیس ماسک کا ہر جگہ اہتمام کریںانہوںنے کہا کہ کرونا کے خلاف پوری قوم کو ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کرنا ہوگا تاکہ ہم اپنے ہمسائیہ ملک بھارت جیسی صورتحال سے بچ سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میںعہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔