کرپٹ لیڈر عمران خان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں:مسعود احمد گردو ر
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری مسعود احمد گردو ر نے کہا ہے کہ کرپٹ لیڈر عمران خان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں قوم انہیں پہچانے اگرنواز لیگ کے رہنمائوں کو ملک و قوم کی فکر ہوتی تو یہ حالات کی سنگینی کا ادارک ضرور کرتے ،اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنا وعدہ پورا کیا قرارداد اسمبلی لیکر لائی گئی ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو ملکی تاریخ کی کامیاب ترین حکومت کے طور پر ہمیشہ دیکھا جائے گا حالیہ دور میں دیرینہ عوامی مسائل حل ہوئے ۔