شہباز شریف نے 10 سال میں ایک پائی بھی تنخواہ نہیں لی :منور اقبال، رفاقت علی
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن)کے سٹی صدر میاںمنور اقبال ،جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی ، چودھری شہباز چھینہ نے کہاہے کہ انتقامی سیاست کرنے والی حکومت کے دن گنے جا چکے نیب نیازی گٹھ جوڑ نے میاں شہباز شریف کو بے لوث عوامی خدمت کی سزادی‘ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے اپنے بھائی میاں نوازشریف کے ساتھ ہمیشہ وفاداری نبھائی ہے‘ نیب نیازی گٹھ جور شریف خاندان پر ایک پائی کی کرپشن بھی نہ ثابت کر سکا شہباز شریف نے دس سال تک اقتدار میں رہ کر ایک پیسہ بھی تنخواہ نہیں لی اور پنجاب کے عوام کی بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا مسلم لیگ ن کی قیادت ہر جبر کا مقابلہ کرنا جانتی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ میاں شہبازشریف بے گناہ اورحکومتی رویہ سیاسی انتقام ہے۔