• news

 یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت 24 مئی تک ملتوی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کے لیئے دائر درخواستوں پر سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی۔ الیکشن کمیشن میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کے لیئے دائر درخواستوں پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، الیکشن کمیشن نے ارکان اسمبلی جمیل احمد خان اور فہیم خان کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی،الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں ملیکہ بخاری اور عالیہ حمزہ کی جانب سے التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے معاملے پر سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن