• news

جاپان نے پاکستان کا 367ملین ڈالر قرضہ موخر کردیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)جاپان کی طرف سے پاکستان کو جی 20 ڈیٹ سروس سسپینشن پروگرام کے تحت 367 ملین ڈالرز کے قرض کی ادائیگی موخر کرنے پر معاہدے پر دستخط ہو گئے ۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی،معاہدے کے تحت پاکستان قرض جنوری 2022 سے اگلے 4 سال میں ادا کریگا ۔ سیکرٹری اقتصادی امور نے حکومت جاپان کا شکریہ ادا کیا جاپانی سفیر اپنی حکومت کی جانب سے  پاکستان کو کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے تعاون کا یقین دلایا۔

ای پیپر-دی نیشن