• news

مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش اور  ژالہ باری، سڑکوں پر پانی جمع

مکہ مکرمہ (ممتازاحمدبڈانی) مکہ مکرمہ حرم شریف اور گردونواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے سڑکیں زیرآب آ گئیں، سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک تعطل کا شکار، بارش کے پانی میں گاڑیوں کے ڈوبنے اور سڑکوں کے زیر آب آنے کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ مکہ میونسپلٹی اور بلدیاتی کونسلوں کا عملہ نکاسی آب کے لیے متحرک ہے۔ حائل اور مملکت کے دیگرعلاقوں میں بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔ محکمہ شہری دفاع نے موسمی انتباہ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن