• news

زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا جعلی اکائونٹس سکینڈل میں پانچواں ریفرنس دائر

 اسلام آباد (وقائع نگار) قومی احتساب بیورو نے جعلی اکاؤنٹس سکینڈل میں آصف علی زرداری کے خلاف پانچواں ریفرنس سماعت کیلئے احتساب عدالت میں دائر کردیا۔8 ارب روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشن میں نیب تحقیقات پر آصف زرداری کیخلاف ریفرنس دائر کیا گیا۔ نیب کے مطابق ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا۔ کلفٹن کراچی گھر کی خریداری آصف زرداری کیلئے سٹینوگرافر نے رقم دی۔ سٹینو گرافر مشتاق کے اکائونٹ سے گھر کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ادا کیے گئے۔ آصف زرداری کلفٹن کراچی میں خود گھر کی خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔ سٹینو گرافر مشتاق احمد نے سابق صدر کے ساتھ 104 غیرملکی دورے کیے۔ آصف زرداری اور سٹینو گرافر مشتاق دونوں کا عارضی پتہ مکان 8 ایف ایٹ اسلام آباد ہے۔ آصف زرداری کو کلفٹن کراچی گھر کا سوالنامہ دیا جس کا کوئی جواب نہ دیا گیا۔ سٹینو گرافر مشتاق کو شامل تفتیش کرنے کی کوشش کی جو فرار ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن