سیاسی جماعتوں کے گوشواروں سے متعلق کیس کی سماعت 26مئی تک ملتوی
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے گوشواروں سے متعلق کیس کی سماعت 26مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔پیپلز پارٹی کی جانب سے فرحت اللہ بابر پشتون عوامی پارٹی کی جانب سے عثمان کاکڑ کمیشن میں پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ جن سیاسی جماعتوں کا جواب نہیں آیا وہ جواب جمع کروائیں۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی ۔