• news

آئی پی ایل میں شامل کرکٹرز کرونا کا شکار، منتظمین خاموش

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارت میں جاری آئی پی ایل کے دوران کچھ کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں لیکن انتظامیہ ان کے نام ظاہر کرنے سے گریز کررہی ہے۔کرونا سے بگڑتی صورتحال کے سبب بھارتی اخبارات نے بھی آئی پی ایل کی کوریج کرنے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی اخبارات نے آئی پی ایل کوریج معطل کرنا شروع کر دی ہے اور اپنے ایڈیٹوریل میں لکھا ہے کہ زندگی اور موت کی جنگ کے دوران کمرشل ازم کو اہمیت دی جارہی ہے، اخبارات نے لکھا ہے کہ کرونا کی تباہی کی طرف توجہ دلانے کیلئے آئی پی ایل کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔سوشل میڈیا پر بھی آئی پی ایل کو بند کرنے کی مہم تیز ہوگئی ہے لیکن منتظمین کیساتھ ساتھ غیر ملکی کرکٹرز پیسے کی کشش میں ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے بھارت میں موجود ہیں۔ ان میں انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن