نئی قومی سپورٹس پالیسی کیلئے وزارت بین الصوبائی رابطہ متحرک
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے نئی قومی سپورٹس پالیسی کی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں فیڈریشنز سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ نئی قومی سپورٹس پالیسی کی تشکیل کیلئے بین صوبائی رابطہ ڈویڑن اور سیکرٹری پی ایچ ایف میں رابطہ ہوا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیکرٹری آئی پی سی نے نئی سپورٹس پالیسی پر بات کی ہے، ملک بھر میں ہاکی کے فروغ کیلئے صدرپی ایچ ایف تجاویز وزارت بین الصوبائی رابطے کو بھجوائیں گے۔آصف باجوہ نے واضح کیا کہ پی ایچ ایف انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن اور آئی او سی کے تحت کام کرتی ہے،پالیسی میں دونوں چارٹر کے خلاف کسی شق کوتسلیم نہیں کریں گے، منتخب عہدیداروں کے دوٹرم پرپی ایچ ایف کو اعتراض نہیں ہے،کچھ شقوں پرپی ایچ ایف کے تحفظات سے وزارت کو آگاہ کیا جائے گا۔