• news

کرونا، مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے قوم نفسیاتی مسائل کاشکارہے:ذکر اللہ مجاہد 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کرونا، مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے قوم نفسیاتی مسائل کاشکارہے۔حکومت عوام کو اربوں کے ریلیف پیکیج کے باوجود حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے الخدمت فاونڈیشن ٹاؤن شپ کے زیر اہتمام 400  سے زائد مستحق افراد میں افطاری تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور وسیم اسلم قریشی ، اسد قریشی ودیگر منتظمین موجودتھے۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ لوگوں کی مدد کرنے سے مال میں کمی نہیں اضافہ ہوتا ہے۔ انسانیت کے سامنے بڑے بڑے مسائل درپیش ہیں، ایک طرف اس مہلک بیماری سے خود کو بچانا ہے، دوسری طرف اپنے ارد گرد رہنے والے لوگوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن