• news

مصنوعی مہنگائی یااشیاء خوردونوش کی قلت برداشت نہیں کی جائیگی:شیخ زین ندیم

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) چیئرمین ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی شیخ زین ندیم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوپن مارکیٹوںمیں کسی قسم کی کوئی مصنوعی مہنگائی یااشیاء خوردونوش کی قلت برداشت نہیں کی جائیگی پنجاب حکومت نے پہلی بار پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کیساتھ ساتھ پرائس کنٹرول کمیٹیوںکو فعال کردیا جو اس سلسلہ میں اپنا بھرپور کردارادا کررہی ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے سول کوارٹر روڈ پر مختلف سٹورز کامعائنہ کرنے کے بعد سردار حفیظ احمد ڈوگر کے ہمراہ صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن