• news

احساس پروگرام " احساس" سے عاری ہے:سینیٹر کامل علی آغا

لاہور ( خصوصی  نامہ  نگار ) پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغانے کہا ہے کہ احساس پروگرام اس وقتـ" احساس" سے عاری ہے۔کوشش کی جائے کسی انتظامی فیصلے سے شہریوں کے درمیان ناگزیرفاصلے متاثر نہ ہوں۔ رمضان بازاروں میں چینی اوراحساس پروگرام کے تحت نقد رقوم کے حصول کیلئے عوام کاہجوم اورطویل قطاریں کروناکے تناظر میں تشویشناک ہیں،حکومت رمضان بازاروں میں چینی اور امدادی رقوم کی فراہمی کے سلسلہ میں اپنارواں پروگرام فوری تبدیل کرے۔

ای پیپر-دی نیشن