• news

کرونا کی لہر شدید‘تاجر برادری ایس او پیز پر عمل کرے:آل پاکستان انجمن تاجران 

لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کرونا کی لہر میں شدت آنے کے بعد تاجروں اور خریداروں سے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بحیثیت قوم ملک کی بقاء کا سوچنا ہے ، مقررہ اوقات کے بعد یا کاروبار بندش کے دنوںمیں شٹر گرا کر کاروبار نہ کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل محبوب سرکی ، نعیم بادشاہ ، شہزاد بھٹی ، حافظ عطا جٹ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ کرونا کی لہرنے انتہائی شدت اختیار کر لی ہے اس لئے تاجروں اور خریداروں کو حکومت کے مرتب کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنا چاہیے۔ بغیر ماسک مارکیٹوں او ربازاروں میں آنے والوں کو ہرگز سامان فروخت نہ کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن