• news

کرونا  کی احتیاطی تدابیر اور طریقہ علاج پر عمل عوام پر واجب ہے :میاںلیاقت 

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری میاںلیاقت علی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ  موجودہ کرونا وائرس کی بھیانک صورتحال میں بھی ماہرین صحت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر اور طریقہ علاج پر عمل پیرا ہونا عوام پر واجب ہے تاکہ انسانیت کو ایک مظبوط نظام تقویٰ کے زیرِ انتظام لاکر ہر قسم کے مادی اور روحانی خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے موجودہ کرونا وائرس کی خطرناک اور جان لیوا بیماری سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے والے افراد اللہ اور دین کی نظر میں متقی کہلاتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے قائد اعظم لاء کالج میںحتیاطی تدابیر کے حوالہ سے منعقدہ ورکشاپ کے دوران کیا اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔ 

ای پیپر-دی نیشن